عالمی جریدے اکانومسٹ نے کورونا وبا کے دورا اورکورونا کے بعد سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے 50 ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ہے، پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبرپر ہے۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت سمیت ہر شعبہ کورونا وبا سے قبل والے 100 فیصد نارمل حالات میں واپس آگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی جریدے اکانومسٹ نے کورونا سے متعلق 50 ممالک کے نارمیلسی انڈیکس میں پاکستان کو دنیا میں دوسرے نام پر قرار دیاہے۔
وزیر مملکت اطلاعات نے مزید کہاکہ اب بھی ہم اومیکورون میں احتیاط جاری رکھےگے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ اکانومسٹ نارمیلسی انڈیکس میں کورونا کے بعد معیشت بحالی میں پاکستان کا عالمی سطح پردوسرا نمبر ہے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ پاکستان پہلےجائزے میں تیسرے جبکہ دوسرے میں پہلےنمبرپرتھا، پاکستان دنیا کا و احد ملک ہےجوتینوں رینکنگ میں ٹاپ 3 میں ہے۔