عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردیا، مریم نواز

17  اکتوبر‬‮  2021

فیصل آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے پوری قوم کو رلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم حکومت مخالف جلسوں کا  دوبارہ آغاز کر رہی ہے جس کے تحت کل پہلا جلسہ فیصل آباد کے  دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔

مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں تاریخی مہنگائی کردی جس کی وجہ سے عوام جھولیاں اٹھا اٹھا کر عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں، عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو  کہتے تھے ہیں جب مہنگائی آئے تو حکمران چور ہوتا ہے آج ملک میں ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے تو  بتاو  چور کون ہے؟ آج پٹرول 138 روپے لیٹر ہوگیا تو بتائیں چور کون  ہے، آج چینی 120 روپے کلو سے بھی بڑھ گئی تو بتاؤ چور کون ہے؟

ملک میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  عوام مچھروں کی طرح مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا کوئی نہیں، لوگ آج لوگ شہباز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔

اپنے حساب کی باری آئی تو نیب کا قانون ہی بدل دیا

نیب کے دوسرے ترمیمی آرڈیننس 2021ء پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جب اپنے حساب کی باری آئی تو قانون ہی بدل ڈالا، عوام آپ سے حساب ضرور لے گی۔

ایک پیج پرہونے کےباوجود ناکامی ان کامقدر بنی

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ایک شخص کیلئے پورے  پاکستان کی بدنامی کروادی  اب ملک کے فیصلے جن بھوت کرتے ہیں ، انہوں نے عمران خان  کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بننے کی کوشش نہ کرنا۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا جوبائیڈن فون نہیں کرتا۔

شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی

 ملک میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج یہ حال ہے کہ جب گرمی آتی ہے تو بجلی غائب ہو جاتی ہے اورجب  سردی آتی ہے تو گیس غائب ہو جاتی ہے، وقت نے ثابت کیا کہ نواز، شہباز سے زیادہ دیانت دار نہیں آیا،برطانیہ کی عدالت نے  بھی کہہ دیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔

ایل این جی میں 122 ارب کا ڈاکا گیا

ایل این جی پر حکومت کی غلط پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انیوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا سب سے بڑا ڈاکا 122 ارب کی  ایل این جی کا ڈاکا ہے، تم اپنے آپ کو احتساب سے نہیں بچاسکتے، مسلم لیگ ن کی تین نسلوں نے حساب دیا ہے عوام تم سے بھی حساب لیں گے۔

عمران خان اقوام متحدہ اس لئے نہیں گئے کہ کوئی ان کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں

مریم  نوازنے خططاب میں دعویٰ کیا کہ عمران خان اقوام متحدہ اس لئے نہیں گئے  کیونکہ کوئی سربراہ ان سے ہاتھ ملانے کو تیارنہیں تھا، کہتے تھے نواز شریف وزیراعظم تھا تو غیرملکیوں کے سامنے چٹ دیکھ کر پڑھتا تھا، یہ دیکھیں یہ چٹ بھی غلط پڑھتا ہے۔ مزید کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ مودی فون نہیں اٹھاتا، جوبائیڈن فون نہیں کرتا، امریکی ٹی وی پر بیٹھ کر لوگ کہتے ہیں عمران خان کے اختیارات  اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں۔

عمران خان نے جمہوریت کو آمریت کا لبادہ پہنایا

وزیراعظم عمران خان کے طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  22 کروڑ عوام کیوں عمران خان کا ساتھ دیں؟ قوم اچھی طرح سے جانتی ہے کہ عمران خان نے ووٹ کی عزت کو جوتے کے نیچے روندا ہے، اس نے جمہوریت کو آمریت کا لبادہ پہنایا،ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کیا ہوتا، عوام آپ کی حکومت کا تیا پانچا کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ، کس منہ سے عوام کے پاس جاؤ گے؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved