ہیٹی میں 15 امریکی عیسائی مبلغین کو اغوا کر لیا گیا

17  اکتوبر‬‮  2021

ہیٹی میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے 15عیسائی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی مبلغین اور ان کے اہلخانہ کو مسلح افراد نے اس وقت اغوا کیا جب عیسائی مبلغین کا اتحاد یتیم خانے کے دورے سے واپس آ رہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ واقعے سے باخبر ہیں اور مزید اس کا جائزہ لے رہے ہیں  اور بیرون ملک امریکی شہریوں کی حفاظت ہمارے لیے  سب سے اہم ہے۔

یاد رہے کہ ہیٹی کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔اس سے پہلے بھی اس جسے بہت سے واقعات ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved