کورونا کا خطرناک وار،مثبت کیسز کے بعد اموات میں بھی اضافہ

21  جنوری‬‮  2022

ملک میں 9 ماہ بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 12 فیصد سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved