ایران کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں پر مذاکرات کا وقت گزرتا جا رہا ہے، یورپی یونین

17  اکتوبر‬‮  2021

یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے برسلز میں ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے تہران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وقت ضائع نہ کرے اور اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی میز پر جلد واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے تیار ہیں لیکن اس کا وقت گزرتا جا رہا ہے، تہران تاخیر نہ کرے۔ بوریل نے واشنگٹن میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو میں کہا  کہ میں جانتا ہوں کہ ایرانی کسی نہ کسی طرح بطور کوآرڈینیٹر مجھ سے اور 2015ء میں طے پائے جوہری معاہدے کی کونسل کے ارکان سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ میں ایرانیوں سے ملنے کو تیار ہوں مگر معاہدے کو بچانے کیلئے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کوئی مخصوص تاریخ نہیں دے سکتا، البتہ اس پر بات کی جا سکتی ہے۔ جوزف بوریل نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ  انٹونی بلنکن  کے ساتھ واشنگٹن میں بات چیت کی جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ بہت ضروری ہے لیکن مجھے اس سلسلے میں ایک طرح کے اسٹریٹجک صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم اپنے آپ کو ناکام نہیں ہونے دے سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved