دوران پرواز ماسک نہ پہننے کے باعث ڈیڑھ گھنٹے کا سفر طے کرنے کے باوجود پائلٹ نے طیارہ واپس موڑ لیا

21  جنوری‬‮  2022

امریکی شہر میامی سے بدھ کو لندن جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز کو پائلٹ نے اس وقت واپس موڑ لیا گیا جب مسافر خاتون نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں عملے کے 14 افراد سمیت 129 مسافر سوار تھے، لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے بعد مسافر خاتون کے ماسک پہننے سے انکار کے بعد پائلٹ نے ائیر لائن انتظامیہ کی مشاورت سے طیارہ واپس موڑ لیا۔

میامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے مدد کیلئے طلب کیا تھا، اور جب طیارہ مقامی ایئر پورٹ پر اترا تو مسافر خاتون کو جہاز سے اتار لیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ نے مسافروں سے معافی طلب کی ہے، اور اپنے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پیشہ وارانہ طریقے سے اس معاملے کو ہینڈل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے خاتون مسافر کا نام اُس فہرست میں شامل کر لیا ہے، جنہیں دوبارہ کمپنی اپنے طیاروں میں سفر کی سہولت فراہم نہیں کرے گی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق امریکہ میں رواں برس دوران پرواز مسافروں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے 151 واقعات ہو چکے ہیں جن میں سے 92 واقعات صرف ماسک نہ پہننے کے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved