بھارت میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کے ساتھ لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے بدسلوکی کی گئی ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کی ہندو لڑکے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہندو لڑکے کو لڑکی کا برقعہ اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کےعلاقے اسلام نگر میں برقعہ پہنے ہوئےلڑکی بائیک پر لڑکے کے ساتھ جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں چند لڑکوں نے روک لیا اور لڑکی سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ کیا۔
A girl was forced to remove her burkha as the people suspected that the man on whose scooter she was riding pillion was a Hindu, in Islam Nagar, Bhopal on Saturday afternoon @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/66QPE5OJax
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) October 16, 2021
لڑکوں کے خوف سے ہندو لڑکے نے بھی لڑکی سے برقعہ اتارنے کو بولا اور جب لڑکی نے برقعہ اتار دیا تواس گروہ کی جانب سے لڑکی کے چہرے پر لگا حجاب بھی اتارنے کی کوشش کرتے رہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق لڑکوں کے گروہ کویہ خدشہ تھا کہ بائیک پر ہندو لڑکے کے ساتھ بیٹھی لڑکی مسلمان ہے اور اس عمل کے ذریعے وہ ان کی قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں گروہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ ہماری قوم کو بدنام کر رہی ہیں۔