کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیلنے لگی، 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

22  جنوری‬‮  2022

پاکستان میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہونے لگی ، ایک دن میں چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے اور 12 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے۔جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 12 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 6 ہزار950 کیسز رپورٹ ہوئے ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 11.10 فیصد تک جا پہنچی ہے۔نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے ایک ہزار ے زائد زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 019 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے زیادہ شرح والے تعلیمی اداروں کو آئندہ ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved