پریانکا، نک جونس کے ہاںسروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش

22  جنوری‬‮  2022

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس کے ہاںسروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا اور نک کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔
جوڑے کی بچی کی پیدائش ساؤتھرن کیلیفورنیا اسپتال میں ہوئی ، بچی کی حالت مستحکم ہے اور وہ والدین کے ساتھ گھر جانے کے لیے بھی تیار ہے۔پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کے ساتھ اپنی فیملی لائف میں بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی اداکارہ نے ساتھ ہی درخواست کی کہ ہم اس خاص موقع پر سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کریں، آپ کا بہت شکریہ۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی۔پریانکا سے قبل اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں بیٹی اور شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی پیدائش بھی سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)


سروگیسی کیا ہے؟
حالیہ عرصے میں سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ جب بیوی کسی وجہ سے خود بچے کو جنم نہ دے سکے تو میاں کے نطفے اور بیوی کے بیضے سے لیبارٹری میں جنین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک بچہ بننے کے بعد مقررہ وقت پر پیدا ہوجاتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے سروگیسی (surrogacy) کہا جاتا ہے۔ اس طرح بچے کو جنم دینے والی خاتون کو سروگیٹ مدر (surrogate mother) یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ یہ عورت اگرچہ اس بچے کی حقیقی ماں نہیں ہوتی لیکن اس کے رحم میں جنین منتقل کردیا جاتا ہے جسے وہ نو مہینے اپنے رحم میں پالتی ہے اور جنم دیتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved