ایپل کمپنی میں پروگرام مینجر کے عہدے پر کام کرنے والی جینکے پیرش کو ساتھ کام کرنے والی خواتین کو کمپنی میں ہراساں کرنے اور امتیازی سلوک کی مثالیں عوامی سطح پر شیئر کرنے میں معاونت کرنے کے الزام پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ایپل انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جینکے پیرش کو کمپنی کے کمپیوٹرز پر موجود مواد کو ڈیلیٹ کرنے اور کمپنی کی کچھ معلومات لیک کرنے پر برخاست کیا گیا ہے جبکہ جینکے پیرش کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپیوٹر سے صرف اپنے بینک کی ایپلیکیشن ڈیلیٹ کی تھی جو کہ میرا ذاتی ڈیٹا تھا، ایسا کوئی مواد ڈیلیٹ نہیں کیا جو کمپنی کی ملکیت ہو۔
جینکے پیرش کا مزید کہنا تھا کہ
آفس میں اپنی سماجی سرگرمی کی وجہ سے فارغ کیا گیا ہے اور یہ واضح طور پر ایک انتقامی کارروائی ہے، جو اس حقیقت کے تناظر میں کی گئی ہے کہ میں اپنے کمپنی میں ہراسمنٹ کے واقعات پر بات کر رہی ہوں۔
یاد رہے کہ امریکی قانون ملازمین کے کام میں امتیازی سلوک، حالات اور مساوی تنخواہ کے حق کی حفاظت کرتا ہے۔
مغرب کا اصلی چہرہ، ایپل کمپنی نے ہراسمنٹ کے خلاف بات کرنے پر لڑکی کو نوکری سے نکال دیا
17
اکتوبر 2021