انڈر 19 ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کورونا کا شکار، پاکستان نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے

22  جنوری‬‮  2022

ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے کیمپ میں کپتان سمیت پانچ کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

کورونا کا شکار ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو یوگنڈا کے خلاف میچ سے باہر کر دیا گیا ہے، یوگنڈا کے خلاف میچ آج کھیلا جائے گا۔کل جمعہ کو ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان یش دھول سمیت پانچ کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کو آج ہونے والے گروپ میچ سے بھی الگ کر دیا گیا ہے، بھارتی ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق اگر بھارت آج یوگنڈا کو ہرا کر اپنے گروپ میں ٹاپ پر آتا ہے تو اس کا کوارٹر فائنل 29 جنوری کو ہو گا ۔کوارٹر فائنل سے قبل بھارت کے تمام آئسولیٹ کھلاڑی واپس کیمپ جوائن کر لیں گے ، مگر کپتان یش دھول کو مزید ایک دن اور قرنطینہ میں گزارنا ہو گا۔

پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔ گروپ میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 115کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved