متاثرہ بچے ہسپتال منتقل،اطلاع کے باوجودواپڈابجلی بحال نہ کرسکا
اسلام آبادکے مضافاتی علاقے بہارہ کہو ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل سکول میں بچے بہوش ہو گئے۔ بے ہوش ہونے والے بچوں کی کل تعداد 25 ہے۔بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گئی تھی۔بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش کی گئی۔واپڈا کو اطلاع بھی دی گئی مگر بجلی اب تک بحال نہ ہو سکی۔بچوں کو طبی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
سکول میں چوں کی کل تعداد 200 ہے ۔سکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث چھٹی دے دی گئی۔ ادھرلاہورکے علاقے سلامت پورہ میں بھی رات ڈھائی بجے سے اب تک بجلی بند ہے۔صبح پانچ بجے تک شہری بل پر درج فون نمبرز پر کال کرتے رہے مگرفون مصروف مل رہے تھے۔ کچھ افرادنے سلامت پورہ سب ڈویژن جاکر شکایت کرنا چاہی تو دفتر پر تالالگاہوا تھا۔