کوروناکا خطرہ ،کراچی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

23  جنوری‬‮  2022

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا ہے۔ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز جان لیوا وائرس نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved