انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میچز مکمل ہوگئے، پاکستان نے آخری راؤنڈ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اسپین میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے پاپوانیگونی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
س میچ میں پاپوانیگونی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 51 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان ٹیم نے باآسانی 12 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا جبکہ پاکستان کی جانب سے عباس علی نے 27 اور حسیب اللہ خان نے 18 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے پہلے بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملی اور پاکستانی بولر محمد شہزاد نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاپوانیگونی کے 5 شکار کرڈالے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے افغانستان کو شکست دی تھی جس کے بعد پاکستان ٹیم پہلے ہی کورٹر فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی کا سفر جاری
23
جنوری 2022