ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نےایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں کی گئی سرمایہ کاری کے بدلے میں ہمیں ایف 16جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن انقرہ ایف 35 کی خریداری کیلئے کی گئی ادائیگی کی رقم واپس چاہتا ہے۔
استنبول ائیرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم ملکی مفاد میں اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ ترکی کےروس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر امریکی حکام نے شدید تحفظات کا ظہار کیا تھا، اور میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ترکی کو ایف 35 طیاروں کی بجائے ایف 16 کی پیشکش ترکی کے روس سے ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری کے معاہدے کا ردعمل ہے۔