آبنائے تائیوان میں بحری جنگی جہاز بھیجنے پر چین ،امریکہ اورکینیڈا پر برہم

17  اکتوبر‬‮  2021

چین نے آبنائے تائیوان میں امریکہ اور کینیڈا کی جانب سے گذشتہ ہفتے بحری جنگی جہاز بھیجنے کی شدیدمذمت کی ہے۔

چینی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے  کہ یہ بحری جہاز خطے کے امن اور استحکام کیلئےخطرہ ہیں، چین  تائیوان کی ملکیت کا دعویدار ہے اور اس کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ چین اسے اپنا باغی صوبہ سمجھتا ہے اور اسکا اپنے ساتھ الحاق چاہتا ہے۔چینی افواج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے امریکہ تائیوان کو ایک مہرے کے طور پر استعمال کررہا ہے ۔ امریکہ اور کینیڈا نے مل کر اشتعال انگیزی کی اور مسئلے کو بڑھایا جس سے آبنائے تائیوان کو سنجیدہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔چینی فورسز ہر وقت انتہائی چوکس ہیں اور تمام خطرات اور اشتعال انگیزی کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گی۔

چین کا کہنا ہے تائیوان کو ہمیشہ سے امریکہ کی پشت پناہی حاصل رہی ہے اورحالیہ برسوں میں یہ امداد زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کو  اندازہ ہےکہ چین کی معاشی اور فوجی طاقت بہت بڑھ گئی ہے اس نے آبنائے تائیوان میں اشتعال انگیز کارروائیاں شروع کردی ہیں، اسی لئے چین کواشتعال دلانےکی غرض سے امریکی بحریہ کے جہاز  ہر ماہ آبنائے تائیوان سے گزرتے ہیں۔بیجنگ نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہےکہ وہ علاقائی کشیدگی میں آضافہ کر رہا ہے۔

امریکی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  آبنائے تائیوان سے گزرنے سے امریکہ کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے  کہ ہند بحرالکاہل کا علاقہ ہماری اتحادیوں اور شراکت داروں کیلئے کھلا ہے، واشنگٹن کی نقل و حرکت اتحادیوں کے تحفظ کیلئے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved