بھارت میں بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد ہلاک، گھر دریا میں بہنے کی ویڈیوز وائرل

18  اکتوبر‬‮  2021

بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، ریاست کیرالہ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے، متعدد دیہاتوں کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں موسلا دھار بارشوں  نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا ہے، سب سے زیادہ نقصان ریاست کیرالہ میں ہوا جہاں جمعے سے شروع ہونے والے بارش کے سلسلے میں اب تک  20 افراد ہلاک اور متعدد مکانات تباہ ہو چکےہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں مکانات، گاڑیوں اوردیگر سازوسامان کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیوریاست کیرالہ کے شہر کوٹیام کی ہےجہاں متعدد گھر سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں اور کئی شہری ابھی تک پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث بدترین لینڈ سلائیڈنگ نے سینکڑوں افراد کو محصور کر دیا جنہیں ریکسیو کرنے کیلئے بھارتی فضائیہ کو طلب کر لیا گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق کیرالہ کے شہرکولام، ادوکی اور کوٹیام سمیت دیگر شہروں میں زیادہ ہلاکتیں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں خراب موسم کے باعث خدشے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کیرالہ کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 100 ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ہیں اور مختلف ریسکیو آپریشنز میں ہزاروں افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2018ء میں بھی بھارتی ریاست کو بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی اور سیلابی ریلوں میں بہہ کر 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بھارتی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ریاست کیرالہ سے 44 دریا گزرتے ہیں اور یہ بھارت کی ان 10 ریاستوں میں شامل ہے جنہیں سیلاب کے شدید خطرات کا سامنا رہتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved