کورونا کا خطرناک وار چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔
عالمی وباکورونا وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683، بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 25 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 49,595
Positive Cases: 6357
Positivity %: 12.81%
Deaths :17
Patients on Critical Care: 1200— NCOC (@OfficialNcoc) January 25, 2022