امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ کچھ دیر پہلے پیش آیا ہے، ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، پولیس نے دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے دو روز کے لیے کلاسیں منسوخ کر دی ہیں، اسی کیمپس میں ایک ہفتے میں فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔چند روز پہلے بھی اسی کیمپس میں فائرنگ کی گئی پولیس نے بتایا کہ 13 اکتوبر کو ہونے والی فائرنگ میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور ایک 16 سالہ شخص زخمی ہوا۔