ملک میں کرونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ، وباء نے مزید 15 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا

26  جنوری‬‮  2022

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے، اور 5196 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51063 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.18 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29137 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1453 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 87 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved