وارم اپ میچ ،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 131رنز کا ہدف

18  اکتوبر‬‮  2021

وارم اپ میچ ،ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو  جیت کیلئے 131رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم کے تقریباً تمام ہی اہم بولرز نے اس پریکٹس میچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بولنگ میں اپنی نمایاں کارکردگی پیش کی۔شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمیئر 28، کیرون پولارڈ 23 اور کرس گیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی۔ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved