پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد رہی۔
Statistics 27 Jan 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 63,272
Positive Cases: 7539
Positivity %: 11.91%
Deaths :25
Patients on Critical Care: 1240— NCOC (@OfficialNcoc) January 27, 2022