پی ایس ایل کی تاریخ میں زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ کس ٹیم کے پاس ، زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹرز کون؟

27  جنوری‬‮  2022

پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہورہا ہے، ایونٹ کا ابتدائی میچ بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

پی ایس ایل کا فائنل دو مرتبہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے نام رہا جبکہ پشاور زلمی، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ایک دفعہ فائنل جیتا ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ اب تک 65 میچز کھیل چکی ہے، جس میں 36 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔پشاور زلمی نے ایونٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں، زلمی کو 70 میچز میں سے 38 میں کامیابی اور 31 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔

زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹرز

کامران اکمل

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کے پاس ہے، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے 69 میچز میں  مجموعی طور پر 84 چھکے مارے ہیں۔

شین واٹسن

آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

شین واٹسن نے پی ایس ایل میں 46 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 81 چھکے مارے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved