وزیراعظم کا ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کے تشدد کا نوٹس، رپورٹ طلب

27  جنوری‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کی ریلی پر پولیس کے تشدد کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خا ن کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے پرامن احتجاج پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لیا ہے اور وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹس طلب کی ہیں چنانچہ ان رپورٹس کے ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف ضروری کارروائی کروں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا۔ پولیس نے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جس سے ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت کئی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس نے 2 خواتین سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس تشدد کی وجہ سے سابق ٹاؤن ناظم حنیف سورتی کی آنکھ ضائع ہوگئی ۔ ایک کارکن اسلم کی شہادت ہوئی اور رکن اسمبلی صداقت حسین انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved