وفاقی حکومت پر بلاول کی تنقید پر ردعمل میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول کو سات سیاسی خون معاف ہیں، وہ میرے دل کا جانی ہے۔
اسلام آباد (اے پی پی و دیگر):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے ملک و قوم پر رحم کرے،مہنگائی پر جلد قابو پالیا جائےگا، مریم نواز کی طرف سے حساس اداروں پر چوک چوراہوں میں جو الزامات لگائے جا رہے ہیں، اس کے دیرپا اثرات ہوں گے،وہ اپنے لئے گڑھا خود کھود رہی ہیں، افغانستان کے لئے 31 دسمبر تک ویزہ فیس ختم کررہے ہیں ،اب ویزہ آن لائن ہوگا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مزار کو ان کی بیٹی کی جانب سے دیئے گئے نقشے کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مزار ان کی بیٹی کی طرف سے دئیے گئے نقشے کے مطابق بنانے کی ہدایات دی ہیں
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر زبردست انتظامات کئے گئے ہیں، 120 کلومیٹر تک چراغاں کیاگیاہے۔سی ڈی اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مزار کو ان کی بیٹی کی طرف سے دئیے گئے نقشے کے مطابق بنایاجائے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی تین ماہ کی معافی دی جائے گی
پریس کانفرنس میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ قیدیوں کو تین ماہ کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی تاہم سنگین نوعیت کے کیسز میں ملوث افراد اس سےمستثنیٰ ہوں گے۔
اسلام آباد :18 اگست
عید میلاد النبی کی خوشی میں معمولی جرائم کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ معافی کا اعلانعمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی اپوزیشن ملی.
ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھر وکٹری کانشان بناتے ہیں.
پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے.@ImranKhanPTI pic.twitter.com/tKDs3BLlES
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 18, 2021
وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے لئے آج سے 31 دسمبر تک ویزہ فیس ختم کررہے ہیں جبکہ ان کے لئے آن آرائیول ویزہ بھی معطل کیاگیاہے۔ اب ویزہ آن لائن ہو گا۔ افغان تاجروں کو 5 سال کا تجارتی ویزہ جاری کیاجائے گا۔افغانستان بارڈر پر ہم نے آئی بی ایم ایس سسٹم طورخم اور چمن میں لگایا تھا اب اس سسٹم کو بدینی ، غلام خان ، کلاچی میں بھی نصب کر رہے ہیں۔ ہم افغانستان کے 2680 کلومیٹر طویل سرحد پر یہی سسٹم لگانے جا رہے ہیں۔ یہ کام 74 سال میں نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں لیکن دنیا کو بھی ساتھ ہوناچاہیے۔
عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے نالائق اپوزیشن ملی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک مراہوا سیاسی ہاتھی ہے ۔ گزشتہ دسمبر میں ہمیں الوداع کہہ رہی تھی اب اگلا دسمبر بھی آ گیا ہے۔ پی ڈی ایم سے گزارش کروں گا کہ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہو گیا ہے اب گہرے پانیوں کی سیاست کا دور ہے۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے اتنی نالائق اپوزیشن ملی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔ اپوزیشن کا ٹائم پاس نہیں ہو رہا ہے ، اسی وجہ سے وہ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کا سوچ رہی ہے۔
کورونا کی وجہ سے مہنگائی ہوئی
ملک میں جاری مہنگائی کی لہر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وبا اور قرضوں کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے۔ امید ہے کہ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائےگا۔ وزیراعظم عمرا ن خان مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کی بدولت سال کے اندر اندر مہنگائی پر قابو پالیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تقریباً 21 ماہ رہ گئے ہیں۔ 5، 6 ما ہ تو انتخابات کی تیاری میں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 150 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کاقیام عمل میں لا رہے ہیں اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اس کا سنگ بنیاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اسلام آباد میں 1000 پولیس نفری بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے۔اسلام آباد میں پولیس کی نفری کم تھی اسی وجہ سے ہم مزید نفری کو بھرتی کررہے ہیں۔
مریم نواز جو حساس اداروں پر الزامات لگا رہی ہیں اسکے دیرپا اثرات سامنے آئیں گے
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز حساس اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں، ان کی جانب سے حساس اداروں پر چوک چوراہوں میں جو الزامات لگائے جا رہے ہیں ان کے دیرپااثرات ہوں گے ۔مریم نواز خود اپنے لئے گڑھا کھود رہی ہے۔