جمعیت علمائے اسلام)ف( کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں پر طنز اور عدم اعتماد کی رٹ لگانے والوں کو اگر اپنی رائے بڑی عقل کی رائے لگتی ہے تو وہ پیش کریں نہ عدم اعتماد، آرام سے کیوں بیٹھے ہیں؟ ہمیں طعنے دینے کی بجائے ہمت کریں اور عدم اعتماد پیش کریں۔
پیپلزپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مزید انک کا کہنا تھا کہ 6 ممبران کی بنیاد پر عدم اعتماد کی باتوں سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہو سکتی۔