راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 14، سرکاری تعلیمی ادارے سیل

28  جنوری‬‮  2022

کورونا کیسز کے باعث راولپنڈی کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی درخواست پر نافذ کیا گیا جو 2 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔گلی نمبر 6 شمس آباد، گلی نمبر 3 ریس کورس روڈ ، گلی نمبر 4 خان ایونیو چکلالہ سکیم تھری، گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 18 سکیم تھری میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔

اس کے علاوہ گلی نمبر 27 واہ ماڈل ٹاون فیز ٹو ٹیکسلا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔محکمہ صحت راولپنڈی نے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں سے 45 کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 14 ادارے سیل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت راولپنڈی نے مزید 14 سرکاری تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا، مذکورہ تعلیمی اداروں سے کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق سیل کیے گئے مذکورہ اداروں سے کووڈ 19 کے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت راولپنڈی نے مذکورہ اداروں میں 7 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved