بھارت کے معروف پنجابی اداکار گپی گریوال کو بھارتی حکومت نے پاکستان آنے سے روک دیا

28  جنوری‬‮  2022

بھارت کے امیگریشن حکام نے وزارت داخلہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے باعث معروف بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کو اٹاری بارڈر پر روک لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اس وقت اپنے 6 ساتھی اداکاروں کے ہمراہ اٹاری بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں۔

بھارت کے امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے گپی گریوال اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت ملتے ہیں گپی گریوال کو یہاں سے پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گپی گریوال کے پاس  کینیڈین پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے، کیونکہ واہگہ بارڈر پیدل کراس کرنے کیلئے بھارتی وزارت داخلہ کا خصوصی لیٹر درکار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گپی گریوال اپنے دورے کے شیڈول کے مطابق اپنی مذہبی رسومات کیلئے کرتار پور جائیں گے، بعد ازاں لنگر ہال سے لنگرکرنے کے بعد سہہ پہرساڑھے 3 بجے گورنر ہاؤس لاہور واپس پہنچیں گے، جہاں ان کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات شیڈول ہے۔ اسکے بعد 29 جنوری کو ننکانہ صاحب جائیں گے، جہاں پر اپنی مذہبی سومات کے بعد سہہ پہر کو بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ ان کی آمد کے موقع پر حکومت پنجاب کی جانب سے سخت حفاظتی سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved