وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں گے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران گرین انیشیٹو کانفرنس شرکت کریں گے اور وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ولی عہد کی طرف سے دورےکی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔ مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں ماحولیاتی امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی عرب اجتماعی اقدامات کے ذریعہ ریجن میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کررہا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی میں شوکت ترین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے، سعودی عرب کے ساتھ تیل کی فراہمی کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔ وزیراعظم سعودی حکام سے تیل کے معاہدے پربھی بات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
18
اکتوبر 2021