ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

29  جنوری‬‮  2022

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے شان مسعود اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت  سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز  نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد لاہورقلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنزبنائے۔

207 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے ہدف 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شان مسعود 83 اور محمد رضوان نے 69 رنز جبکہ خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور  قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے دوسرے میچ میں میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  آمنے سامنے ہوں گے، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved