شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کاقانونی نوٹس بھجوا دیا

29  جنوری‬‮  2022

رہنماء پیپلز پارٹی اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو والدہ کی ویڈیو وائرل کرنے پر بھجوایا ہے۔ نوٹس میں نادیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، اور ان کے متعلق دئیے گئے بیانات واپس لیں۔

یادرہے کہ چند روز قبل نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ شرمیلا کی والدہ سے ان کے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں پوچھ رہی تھیں، شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروائی تھی۔

اداکارہ نادیہ خان نے اس تنازع پر ردعمل میں اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیو بنا کر شیئر کی، جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ اس فنکشن میں شرمیلا کی والدہ میرے ساتھ کھڑی تھیں، میں نے انہیں کہا کہ میں آپ کی بڑی فین ہوں، آئیں تصاویر بناتے ہیں، ہم نے تصاویر بنائیں، پھر میں سب کی ویڈیو بنا رہی تھی تو وہ میرے ساتھ ہی تھیں، نادیہ نے کہا کہ میں ان کو چھوڑ کر دوسری طرف چلی جاتی لیکن مجھے یہ مناسب نہیں لگا کہ میں سب سے بات کررہی ہوں اور انہیں چھوڑ کر چلی جاؤں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو عزت دی اور ان کی تعریف کرکے ان کو خوش کرنے کی کوشش کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved