اکاؤنٹس منجمد ہونے کی خبر کے باعث ادھوری رہ جانے والی سرجری سے حریم شاہ کے چہرے کی حالت بگڑ گئی

29  جنوری‬‮  2022

ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کے چہرے کی حالت بگڑ گئی ہے۔

انسٹا گرام پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حالیہ ویڈیو میں کہا کہ انہیں کافی عرصے سے ہونٹوں کی سرجری کرانے کا شوق تھا، جس کیلئے وہ آج لندن میں ایک کلینک پر آئی تھیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ابھی ایک طرف کی سرجری ہو ہوئی تھی کہ مجھے کال آئی جس میں مجھے بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے میرے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں یہ خبر سن کر پریشان ہو گئی اور اسٹریچر سے اٹھ گئی، جس کی وجہ سے میری سرجری ادھوری رہ گئی۔ مجھے خیال آیا کہ مہنگائی بھی بہت ہے اور میرے اکاؤنٹس بھی منجمد ہو گئے ہیں، تو یہ سب اخراجات کیسے پورے ہوں گے۔

ویڈیو میں حریم شاہ کے ہونٹوں کی ایک سائیڈ پر سوجھن دیکھی جا سکتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے چہرے کی حالت تبدیل ہو گئی۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے نے متعلقہ اتھارٹیز کو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کیلئے خط لکھا تھا۔

اس پر ردعمل میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی فراہم کرنے ہوں گے، پاکستان جا کر ہر ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں۔ میری تمام آمدنی قانونی ہے اور ریکارڈ شفاف ہے، ہمارے اداروں کا کام ہماری حفاظت کرنا ہے، ہمیں  تنگ کرنا نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved