میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی، مجھے نہیں پتہ تھا عمران خان برا مان جائیں گے، نبیل گبول

31  جنوری‬‮  2022

پیپلز  پارٹی کے سینئر  رہنما نبیل گبول نے ماضی کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی، مجھے نہیں پتہ تھا عمران خان برا مان جائیں گے۔

نبیل گبول ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے ساتھ ایک پروگرام میں شرکت کی دوران شو نیبل گبول اور ریحام خان کا ایک پرانہ کلپ دکھایا گیا جو کہ عید کے ایک شو کا تھا، اس کلپ میں رہنما پیپلز پارٹی ریحام خان کو شادی کی پیشکش کر رہے ہیں۔میزبان نے نبیل گبول سے کہا کہ گیم کے آغاز میں ذومعنی گفتگو  کے دوران آپ نے کہا کہ اگر  وہی بات میں نے آج کی تو آمنہ الیاس کی خوش قسمتی ہو گی۔

نبیل گبول نے کہا کہ وہ لمبی کہانی ہے، میں نے ریحام خان کو مذاق میں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے دوست عمران خان برا مان جائیں گے اور جلد ہی ان سے شادی کر لیں گے۔نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اگر ان کو اپنی قسمت چمکانی ہے تو ہو سکتا ہے کہ میں انہیں پروپوز کروں تو کوئی اور انہیں شادی کی پیشکش کر دے اور یہ خاتونِ اول بن جائیں۔

جواب میں آمنہ الیاس نے کہا کہ انہوں (نبیل گبول) نے سماجی کاموں کی سروس کھولی ہوئی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا لہٰذا میں ابھی سے ان کا کام پکا کر رہا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved