معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی حالیہ ویڈیو میں ایف آئی اے کو چیلنج کیا ہے کہ آپ کے سارے خط رائیگاں جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور ایف آئی اے کی جانب سے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے میڈیا کے ذریعے ہی علم ہوا کہ ایف آئی اے نے مجھے میرے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے جانے سے متعلق خط لکھا ہے، جس کے بعد میڈیا نے بہت شور شرابا ہوا کہ حریم شاہ پھنس گئی ہے۔ اس طرح کے جملوں سے میرا میڈیا ٹرائل کرنے کی کوشش کی گئی۔
حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی مجھے شوق سے خط لکھے، ایک نہیں 4 خط اور لکھے۔ کیونکہ ان خطوط کے ساتھ بھی وہی ہوگا جونیشنل کرائم ایجنسی کو لکھے گئے خط پر ہوا تھا، جس کی اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا کہ ایف آئی کے خط رائیگاں ہی جائیں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں، جس کے بعد ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو خط لکھا گیا تھا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ خبریں میڈیا سے ہی مل رہی ہیں، ایف آئی اے کو میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے ثبوت بھی پیش کرنے ہوں گے۔