گھر بیٹھے اپنا کورونا ٹیسٹ خود کریں، کورونا ٹیسٹ کٹ کی میڈیکل اسٹورز پر فروخت کی اجازت

2  فروری‬‮  2022

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ٹیسٹ کٹس کے گھروں میں خود سے استعمال کے لیے مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

اگر آپ میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں اور آپ کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کسی لیبارٹری میں نہیں جانا چاہتے اور پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ آپ کورونا کا شکار ہیں یا نہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے کم پیسوں میں اپنا کورونا ٹیسٹ خود کر سکیں گے۔

اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔ان کٹس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز کارروائیاں بھی کرتے تھے۔ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اب کورونا ٹیسٹ مزید سستا اور آسان ہوگیا ہے۔

ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد نعیم چودھری نے بتایا کہ مارکیٹ میں اس وقت سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس وافر مقدار میں موجود ہیں۔ حکومت نے ان کی فروخت کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایک کٹ کی قیمت 600 سے 800 روپے کے درمیان ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ابھی تک مارکیٹ میں موجود کٹس درآمد شدہ ہیں اور ان کے استعمال سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کی مد میں خرچ ہونے والے پیسے کی بھی بچت آئے گی جس کا فائدہ بالآخر عوام کو ہی ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved