واٹس ایپ انتظامیہ نے میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون کے فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے فیچر میسج ڈیلیٹ فار ایوری ون کے دورانیے کو پہلے کی نسبت بڑھایا جارہا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صارفین 2 دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان میسجز کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے کسی گروپ یا پرسنل چیٹنگ میں بھیجے ہوں گے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.22.4.10: what’s new?
WhatsApp is now planning to extend the time limit to delete messages for everyone in a future update: from “1 hour, 8 minutes, 16 seconds” to “2 days, 12 hours”!https://t.co/Dxn7zUPM3n
— WABetaInfo (@WABetaInfo) February 1, 2022
یاد رہے اس سے قبل یہ دورانیہ 8 گھنٹے 16 منٹ کا ہے، جس میں اضافے کے متعلق واٹس ایپ انتظامیہ کو صارفین کی جانب سے تجاویز موصول ہوتی رہتی تھیں۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر جلد واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے لانچ کر دیا جائے گا۔