وزیراعظم عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں تاجکستان کے وزیراعظم نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اپنے دو روزہ دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے اور تاجک صدر سے امام علی رحمٰن سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے جبکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سےخطاب بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہے۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے
16
ستمبر 2021