بیجنگ اولمپکس افتتاحی تقریب، چین کے بعد اگر کسی ٹیم کیلئے تالیاں بجیں تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، فواد چوہدری

4  فروری‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں درجنوں ٹیمیں آئیں، لیکن چین کے بعد اگر کسی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ تالیاں بجیں تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، یہ تالیاں چین کی پاکستان سے محبت کے جذبے کا اظہار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے درالحکومت میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر ا‏عظم عمران خان،  روسی صدر ولادی میر پیوٹن، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  سمیت دنیا بھر کے 20 سے زائد سربراہان مملکت نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں اولمپکس میں زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شریک ممالک کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی دستے کے مارچ پاسٹ کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں اور دستے کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی وزیراعظم عمران کے دورہ چین کے اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کیلئے درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں اگر چین کے بعد کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی، عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved