سعودی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد میں مزید سختی کر دی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میڈیکل یا کپڑے کے ماسک کا استعمال نہ کرنا یا ناک اور منہ کو نہ ڈھانپنا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔ اس کی پہلی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہو گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی مسلسل خلاف وزری پر دگنا جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ ماسک نہ پہننے کی متواتر خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو گا۔
عدم استخدام الكمامة الطبية أو القماشية أو ما يغطي الأنف والفم، مخالف للإجراءات الوقائية من فيروس كورونا (كوفيد – 19). #وزارة_الداخلية pic.twitter.com/gGNdYe4Ohd
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) February 3, 2022
وزارت داخلہ کا بیان میں کہنا تھا کہ یہ اقدامات شہریوں کی صحت اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اٹھایا گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کہ 30 دسمبر 2021ء سے سعودی عرب میں ماسک سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد دوبارہ سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔