بھارتی بزنس مین راج کندرا نے کروڑوں کی جائیداد اپنی بیوی اداکارہ شلپا شیٹھی کے نام کر دی۔
کچھ عرصہ قبل فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنی کروڑوں کی جائیداد اہلیہ شلپا شیٹی کے نام کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنی کروڑوں کی جائیداد اہلیہ کے نام کردی ہے جس میں مختلف مقامات پر فلیٹس سمیت قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نامور بزنس مین راج کندرا نے اپنی اہلیہ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے نام جوہو میں واقع مہنگا ترین بنگلا اور پانچ فلیٹ پر مشتمل ایک اور قیمتی بلڈنگ کی ہے اور یہ پوری رقم 38 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔
بزنس مین راج کندرا کی جانب سے اپنی اہلیہ شلپا شیٹی کے نام رقم منتقلی کے بعد اداکارہ نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا جو جائیداد منتقلی کا دستاویزی معاوضہ تھا۔