آسٹریلوی کرکٹ کے ٹیم کے سابق کپتان اور سٹائلش بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رکی پونٹنگ نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں اور ان کے بلے بازی سے متاثر ہوکر اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی ترقی کی کوئی حد نہیں ہے اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔ میں پہلے بھی سمجھتا تھا بابر اعظم یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔
Ricky Ponting believes Babar Azam can become the No. 1 Test batter in the world 🤩 pic.twitter.com/oHkirw04lv
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 4, 2022
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی رینکینگ میں ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کے نمبر ون بلے باز ہیں، جبکہ ٹیسٹ کی رینکنگ میں ان کا 9 واں نمبر ہے۔