ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا کے اومیکرون ویرئینٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ترک صدر طیب اردوان نے بتایا کہ میری اہلیہ نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تھا، جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم دونوں اومیکرون ویریئنٹ کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد ہم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے عوام سے صحت یابی کی دعا کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں قرنطینہ کے دوران گھر سے اپنا کام جاری رکھوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بھائی طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔
ترک صدر نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دوست عمران خان کی دعاؤں کا شکریہ۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، ان کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
My treasured friend Imran Khan, thank you for your good wishes, we offer our heartfelt greetings to you, your family and the brotherly people of Pakistan. https://t.co/zdQnhJCQc5
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022