پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 478 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 874 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 674 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 56 ہزار 51 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.69 فیصد پر پہنچ گئی۔
Statistics 6 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 56,051
Positive Cases: 4874
Positivity %: 8.69%
Deaths :30
Patients on Critical Care: 1681— NCOC (@OfficialNcoc) February 6, 2022