بھارت نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

6  فروری‬‮  2022

بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر پانچویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل جیت لیا۔
نارتھ ساؤنڈ کے سر ویوین رچرڈز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈکپ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ انگلینڈ کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
اننگز کے آغاز میں وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اننگز کے خاتمے تک جاری رہا۔ انگلش سائیڈ کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی شامل ہونے سے قاصر رہے۔


جیمز ریو کی 95 رنز کی اننگ نے ٹیم کا ٹوٹل 189 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان ٹام پریسٹ صفرپر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم، جیمز سیلز کے ناقابل شکست 34 رنز بھی ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافے کا باعث بنے۔
بھارتی گیند بازوں کی نپی تلی گیند بازی نے انگلش سائیڈ کو اننگز میں رنز کے لیے ترسا کررکھا۔ راج باوا نے 9.5 اوورز میں 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روی کمار نے 34 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
دوسری جانب، بھارتی بیٹنگ لائن اپ اننگز کی شروعات میں ڈگمگا کر سنبھل گئی۔ 37 رنز پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد نشانت سندھو اور راج باوا نے ٹیم کو سنبھالا 97 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹیم کو اچھی شراکت داری قائم کر کے دی۔
انگلینڈ کی جانب سے بائیڈن، سیلز، ایسپن وال 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved