کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوش خبری، بڑا اعلان سامنے آگیا

7  فروری‬‮  2022

وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں مکمل شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 100 فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، 15 فروری تک 50 فیصد اور 16 فروری سے 100 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔ این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپُر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 10 فروری سے لاہور میں ہوگا۔

کراچی کے سنسنی خیز میچوں کے بعد اب ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔لاہور میں محمد رضوان کی ملتان سلطانز اور وہاب ریاض کی پشاور زلمی 10 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved