بھارتی گلوکار سونو نگم نے بالی وڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بیان کر دی ہے۔
بھارت کے معروف پلے بیک سنگر سونو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ بالی وڈ میں گلوکاروں کے آڈیشن کی نئی روایت چل پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک گانا بیک وقت تین چار گلوکار ریکارڈ کراتے ہیں، پھر فلم کے میوزک ڈائریکٹر، پروڈیوسر یا فلم کے بڑے کردار اس کا فیصلہ کرتے ہیں کہ فائنل گانا کس کا شامل کرنا ہے۔
سونو نگم کا کہنا تھا کہ میں بالی وڈ سے طویل دوری کے بعد عامر خان کی آئندہ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں گانا ریکارڈ کروا رہاہوں، اور اس کیلئے بھی مجھے میوزک ڈائریکٹر نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ گانا کوئی اور نہیں گائے گا۔
سونونگم نے کہا کہ میں بھکاری نہیں جو گانے کیلئے ڈائریکٹرز کے پیچھے بھاگتا پھروں۔ انہوں نے کہا کہ میں میوزک ڈائریکٹرز کی جانب سے گلوکاروں کے آڈیشن سے متفق نہیں، اسی لئے ایسے پراجیکٹس کا حصہ بھی نہیں بنتا جہاں مجھے آڈیشن کیلئے بلایا جائے۔