ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51 ہزار749 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 50 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1731 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Statistics 9 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 51,749
Positive Cases: 4253
Positivity %: 8.2%
Deaths :50
Patients on Critical Care: 1731— NCOC (@OfficialNcoc) February 9, 2022