آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم اور ویرات کوہلی میں مقابلہ

9  فروری‬‮  2022

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی  رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئر رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بابر اعظم 873 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون بیٹر برقرار ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا ہے جو 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما 807 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما جلد ویرات کوہلی کو پچھے چھوڑنے والے ہیں جبکہ ان کے درمیان صرف 21 پوائنٹس کا فرق باقی ہے۔

پاکستانی بیٹر فخر زمان بھی ون ڈے کی ٹاپ 10 بیٹرز رینکنگ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، ان کا 741 پوائنٹس کے ساتھ نواں نمبر ہے۔

علاوہ ازیں جوئے روٹ کو بھی ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved