میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

9  فروری‬‮  2022

لاہور کی ضلع کچہری عدالت نے اداکارہ میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف ایف آئی اے میں دائر کئے گئے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے میشا شفیع اور شریک ملزمہ ماہم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ ایف آئی اے نے چالان میں کہا ہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی  لیکن ملزمان اب تک  اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سماعت پر اگر علی ظفر کے وکیل نے زیر التواء درخواستوں پر دلائل نہ دئیے تو پراسکیوٹر کے دلائل کی روشنی میں فیصلہ کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved