شبانہ اعظمی نے مسکان خان کی حمایت میں ایسا کیا کہہ دیا کہ ہندو انتہا پسندوں کو پھر آگ لگ گئی؟

10  فروری‬‮  2022

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ جانے والی طالبہ مسکان خان کی حمایت میں سامنے آ گئی ہیں۔

شبانہ اعظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کیوں نہ انتہا پسندوں کو انہی کی زبان میں جواب دیا جائے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے مسلمان خواتین کے نام پیغام میں کہا کہ بھارتی جھنڈے کا نقاب بنا کر پہنیں، یہی ان انتہا پسندوں کا حل ہے۔

شبانہ اعظمی کے بیان پر ہندو انتہا پسندوں کو پھر آگ لگ گئی ہے، اور انہوں نے شبانہ اعظمی کی کردار کشی کے ساتھ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ شبانہ اعظمی کے علاوہ پوجا بھٹ، سویرا بھاسکر سمیت دیگر اداکاراؤں  نے بھی مسکان خان کی حمایت کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

کانگریس رہنماء پریانکا گاندھی نے بھی کہا ہے کہ حجاب ہو.، گھونگھٹ یا جینز، خواتین کو اپنی مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ دوروز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کی رہائشی مسکان خان جب کالج پہنچی تو ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے انہیں ہراساں کیا، اور جے شری رام کے نعرے لگائے، جس پر مسکان نے خوف کا شکار ہونے کی بجائے ڈٹ کر ان کا سامنا کیا اور مشتعل ہجوم کے سامنے کھڑے ہو کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کر دئیے۔ اس کے بعد سے کرناٹک کے تعلیمی اداروں کو 3 روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اور کرناٹک ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کا حجاب کے متعلق کیس لارجر بینچ کو بھیج دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved